Rashmi Bhardwaj

رشمی بھاردواج

رشمی بھاردواج کے تمام مواد

5 نظم (Nazm)

    زندگی

    اے زندگی تجھے یوں گزرتے دیکھا کبھی گرتے تو کبھی سنبھلتے دیکھا جب دل چاہا تجھے بھر لیں ان بانہوں میں ہاتھ سے ریت سا پھسلتے دیکھا رکھا جو آئنہ تیری نگاہوں پر تجھ میں خود کو سنورتے دیکھا کھلی جو آنکھ ٹوٹا وہ خواب خود میں تجھ کو بکھرتے دیکھا کچھ جاگی کچھ سوئی یوں خود میں ہی ...

    مزید پڑھیے

    خواب

    کتنے خوب صورت ہوتے ہیں نا اور تھوڑے سرپھرے بھی یہ چلنا نہیں چاہتے بس اڑنا چاہتے ہیں بھرنا چاہتے ہیں ایک ایسی اڑان جہاں زمین کی حقیقت ہو اور آسماں کے پار کی کلپنا بھی جہاں وقت سا ٹھہرنا ہو اور خوشبو سا بکھرنا بھی یہ سجنا چاہتے ہیں سنورنا چاہتے ہیں خود میں بھرتے ہیں رنگ لے کر ...

    مزید پڑھیے

    خواہش

    خواہشیں کم نہیں ہوں گی جو تم چاہو تو آزما لو سانسیں تھمتی نہیں ہیں خوابوں کی چاہے جہاں بھی دفنا لو میں تجھ میں تجھ سا ہی ہوں کہیں ذرا ڈھونڈھو ذرا جانو پھر تم فیصلہ لینا کہ چھوڑو گے یا اپنا لو کہو گے کچھ نہ تم ہم سے چلو اس بات کو مانا پر خود سے تو نہ یوں روٹھو یا سیکھو بھی ...

    مزید پڑھیے

    کبھی کبھی

    کبھی کبھی لگتا ہے جیسے زندگی کان میں آ کر کہہ رہی ہو یار میرے ساتھ کر کیا رہے ہو ویسے سچ میں ہمیں کرنا کیا تھا اور ہم کر کیا رہیں ہیں ہمیں بننا کیا تھا اور ہم بن کیا گئے ہیں رونا چاہیں تو کھل کر روتے نہیں ہیں ہنسنا چاہیں تو کھل کر ہنستے نہیں ہیں خوابوں میں یوں بہتے ہیں اکثر حقیقت ...

    مزید پڑھیے

    کیا لکھوں

    اکثر لکھتے ہوئے آتا ہے دل میں یہ سوال کیا لکھوں اوس اجلے سویرے کو جو لاتا ہے اپنے ساتھ ڈھیروں امیدیں یا لکھوں رات کے اس اندھیرے کو جو دے جاتا ہے آنکھوں میں ہزاروں سپنے کیا لکھوں ان مہکتی ہواؤں کو جو ہر پل احساس دلاتی ہیں کہ زندہ ہو تم یا لکھوں ان ان گنت دعاؤں کو جن میں ہوں میں صرف ...

    مزید پڑھیے