Raees Narvi

رئیس ناروی

رئیس ناروی کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    آپ جس سے کلام کرتے ہیں

    آپ جس سے کلام کرتے ہیں نیند اس کی حرام کرتے ہیں آستیں میں چھپائے ہیں خنجر منہ سے وہ رام رام کرتے ہیں عشق کا روگ ان کے بس کا نہیں دور سے وہ سلام کرتے ہیں دل سے مجبور تیرے دیوانے اک جگہ کب قیام کرتے ہیں دست و بازو کے دور میں تو رئیسؔ کام سے لوگ نام کرتے ہیں

    مزید پڑھیے

    یوں بھی گزری ہیں مری شام و سحر پانی میں

    یوں بھی گزری ہیں مری شام و سحر پانی میں اشک بن بن کے بہا خون جگر پانی میں کیا ڈرائیں گے یہ آفات زمانہ ہم کو ہم بنا لیتے ہیں جب راہ سفر پانی میں سخت سے سخت بھی پتھر نہ رہا پھر پتھر اکثر آیا ہے نظر ایسا اثر پانی میں تم اسی طور مرے دل میں رہا کرتے ہو جس طرح رہتا ہے پوشیدہ گہر پانی ...

    مزید پڑھیے

    اس بت سے جو ملنے کی تدبیر نظر آئی

    اس بت سے جو ملنے کی تدبیر نظر آئی بنتی ہوئی کچھ اپنی تقدیر نظر آئی چھپ چھپ کے زمانے سے کیوں اشک روانی ہے شاید کہ محبت میں تاثیر نظر آئی جینے کا مزہ کیا ہے جب موت ہی روٹھی ہو جس سمت قدم اٹھے زنجیر نظر آئی جب عالم وحشت میں اپنے کو بھلا بیٹھا انجام محبت کی تقصیر نظر آئی پیمانہ و ...

    مزید پڑھیے