Qaisar Usmani

قیصر عثمانی

قیصر عثمانی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    میں اس مقام پہ ہوں جس کو لا مکاں کہئے

    میں اس مقام پہ ہوں جس کو لا مکاں کہئے زمیں نہ کہئے اسے اور نہ آسماں کہئے فضائے دل نہ معطر ہو جس سے اے ہمدم نہ بوستاں اسے کہئے نہ گلستاں کہئے وصال یار میسر نہ ہو تو کیا غم ہے خیال یار تو ہے جس کو دل ستاں کہئے رفیق جتنے تھے اپنے وہ اٹھ گئے سارے ہے کون بزم میں اب جس کو راز داں ...

    مزید پڑھیے

    زندگی کیوں اداس ہے اے دوست

    زندگی کیوں اداس ہے اے دوست موت کیا آس پاس ہے اے دوست وہ بھی مصلوب ہو نہ جائے کہیں وہ بڑا حق شناس ہے اے دوست تھا جو غالبؔ شکن زمانے میں وہ یگانہؔ ہی یاسؔ ہے اے دوست یہ زمانہ بھی کیا قیامت ہے ہر طرف اک ہراس ہے اے دوست ہے جو ہر دل میں اک خودی کا سرور زندگی کی اساس ہے اے دوست دور رہ ...

    مزید پڑھیے

    بدلا مزاج حسن تو وہ رو بہ رو نہیں

    بدلا مزاج حسن تو وہ رو بہ رو نہیں وہ عشوہ و ادا نہیں وہ گفتگو نہیں دل سے تجھے نکال کے کچھ مطمئن تو ہوں پھر بھی کہوں یہ کیسے تری جستجو نہیں خوشبو نہ جن کی پھیلے فضاؤں میں چار سو گلشن میں ایسے پھولوں کی کچھ آبرو نہیں جب سے نظام مے کدہ بدلا ہے دوستو وہ مے نہیں وہ جام نہیں وہ سبو ...

    مزید پڑھیے

    مجھ کو دیکھا نہ بات کی کوئی

    مجھ کو دیکھا نہ بات کی کوئی یہ بھی آخر ادا ہوئی کوئی مسکرانا بھی کیا غضب ہے ترا جیسے بجلی چمک گئی کوئی کب سے ہوں زندگی کے صحرا میں چھاؤں اب تو ملے گھنی کوئی ایک شب اور دو ہوں ماہ تمام آئے پھر ایسی اک گھڑی کوئی دل کو چھونے سے جو رہے قاصر وہ بھی قیصرؔ ہے شاعری کوئی

    مزید پڑھیے

    اگر تم کو مجھ سے محبت نہ ہوتی

    اگر تم کو مجھ سے محبت نہ ہوتی یہ سودا نہ ہوتا یہ وحشت نہ ہوتی جو حسن نظر کار فرما نہ ہوتا جہاں میں کوئی اچھی صورت نہ ہوتی بتوں سے اگر ہوتی خالی یہ دنیا خدا کی بھی کوئی حقیقت نہ ہوتی تیری یاد کے ساتھ آتے نہ آنسو اگر مجھ کو تجھ سے محبت نہ ہوتی جو ہوتا نہ میں کشتۂ عشق قیصرؔ یہ صورت ...

    مزید پڑھیے