لذت غم
رات ۱۲بجے کا وقت تھا، سردیوں کا زمانہ، سڑکیں سنسان اورریسٹورینٹ ویران تھے، ٹھنڈی ہوائیں جسم سے ٹکراتیں تو یوں محسوس ہوتا کہ جیسے ناکردہ گناہوں کی سزا نے برف کی سل جسم سے باندھ دی ہو، اس نے یخ بستہ ہواؤں سے بچنے کے لئے مفلر کو اپنے کاندھوں کے گرد اچھی طرح لپیٹ لیا اور اپنے دونوں ...