ناہید قاسمی کے تمام مواد

12 نظم (Nazm)

    قریب و دور

    1 مجھ سے انجان بنے دور بہت دور سہی سامنے بیٹھا نظر آتا ہے مجھ کو محسوس یہ ہوتا ہے مری عمر کے سارے لمحے تتلیاں بن کے تری سمت اڑے جاتے ہیں اور ترے چار طرف رنگ در رنگ کئی ہالے بناتے ہوئے لہراتے ہیں پھول چن چن کے پلٹ آتے ہیں مجھے مہکاتے ہیں 2 مجھ سے انجان بنے پاس بہت پاس سے تو جب گزرے مجھ ...

    مزید پڑھیے

    انوکھی شہزادی

    مانا میں اک شہزادی ہوں جو قیدی ہے لیکن میرے دل میں شہزادے کی چاہ کا کوئی تیر نہیں ہے میری آنکھیں اس کی راہ نہیں تکتی ہیں پھر بھی دیو کی قید سے چھٹ کر دور ہرے کھیتوں، نیلے دریاؤں، شفقی بادلوں، گاتے طائروں خوشبوؤں سے لدے ہوئے جھونکوں کو چھونا چاہوں چومنا چاہوں ان میں گھل مل جانا ...

    مزید پڑھیے

    ترغیب

    پیارے سورج تم تو اپنا چہرہ آسمان پر تیرتے تاروں کے آئینوں ہی میں ڈھونڈتے رہتے ہو پر میری بھی اک بات سنو یہ جو آنکھ میں روشن تارے ہیں اور یہ جو گالوں پر بہتے ہوئے تارے ہیں اور یہ جو پھول پھول کی پتی پتی پر ٹھہرے ہوئے تارے ہیں اور یہ جو ریت سے جھانکتے تارے ہیں اور یہ جو ندیا کی لہروں ...

    مزید پڑھیے

    بنجر دل سیراب کرو

    میرا دل میدانوں جیسا وسعت سے بھرپور لیکن وہ تو صدی صدی کی قرن قرن کی دھول سمیٹے ویراں ویراں اجڑا اجڑا بنجر بنجر رہتا ہے آؤ! نس نس دکھتے لوگو! آنسوؤں کی گھنگھور گھٹائیں لے کر آؤ میرے دل پر آ کر امڈو ایسے ٹوٹ کے برسو جیسے ساون برسے میرا دل سیراب کرو میرا دل سیراب ہوا تو تم دیکھو ...

    مزید پڑھیے

    ایک روشن جواں جستجو

    جستجو کا نڈر قافلہ مشعلیں تھام کر، رات کو چیرتا ہنستا گاتا ہوا، اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا سب کے چہروں پر روشن ہوئیں کاوشیں کھوجی آنکھوں میں جھلمل ستارے جلے کتنی روشن فضا کتنی روشن فضا!! آؤ اپنے قدم تیز کر لیں کہ وہ سامنے اپنی محنت کا پودا تناور شجر بن گیا پر یہ روشن فضا میں ...

    مزید پڑھیے

تمام