یار تھا گل زار تھا مے تھی فضا تھی میں نہ تھا
یار تھا گل زار تھا مے تھی فضا تھی میں نہ تھا لائق پا بوس جاناں کیا حنا تھی میں نہ تھا ہاتھ کیوں باندھے مرے چھلا اگر چوری گیا یہ سراپا شوخی دزد حنا تھی میں نہ تھا بے خودی میں لے لیا بوسہ خطا کیجے معاف یہ دل بے تاب کی ساری خطا تھی میں نہ تھا ہائے ساقی یہ ہو ساماں اور عاشق واں نہ ...