گورکن
’’یامولا! کسی کو بے موت ہی مارڈال۔‘‘ اللہ بخش نے منہ آسمان کی طرف اٹھا کر کہا۔ اور لمبی سیدھی سڑک کو مایوسی سے دیکھنے لگا۔ جس پر کوئی آدمی نظر نہ آتا۔ دور بس سٹاپ پر دو چار آدمی کھڑے تھے۔ کھمبے کے نیچے پان سگریٹ والا اکڑوں بیٹھا تھا۔ لیکن اس سے پچھلے موڑ سے کوئی سائیکل سوار نہ ...