مدن پال کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    دن آ گئے شباب کے آنچل سنبھالیے

    دن آ گئے شباب کے آنچل سنبھالیے ہونے لگی ہے شہر میں ہلچل سنبھالیے چلیے سنبھل سنبھل کے کٹھن راہ عشق ہے نازک بڑی ہے آپ کی پائل سنبھالیے سج دھج کے آپ نکلے سر راہ خیر ہو ٹکرا نہ جائے آپ کا پاگل سنبھالیے گھر سے نہ جاؤ دور کسی اجنبی کے ساتھ برسیں گے زور زور سے بادل سنبھالیے

    مزید پڑھیے

    جواں ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا

    جواں ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا ذرا سی پیاس تو بجھا شراب لا شراب لا ترے شباب پر سدا کرم رہے بہار کا تجھے لگے مری دعا شراب لا شراب لا یہاں کوئی نہ جی سکا نہ جی سکے گا ہوش میں مٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا ترا بڑا ہی شکریہ پلائے جا پلائے جا نہ ذکر کر حساب کا شراب لا شراب لا

    مزید پڑھیے

    آج کل آپ ساتھ چلتے نہیں

    آج کل آپ ساتھ چلتے نہیں اس لئے لوگ ہم سے جلتے نہیں کیسے غزلوں کی رت جواں ہوگی جب نگاہوں کے تیر چلتے نہیں تم کو دنیا کہے گی دیوانا رت بدلتی ہے تم بدلتے نہیں شہروں شہروں ہمارا چہرہ ہے اور ہم گھر سے بھی نکلتے نہیں

    مزید پڑھیے