بھٹی
اس نے وہ اونچا دروازہ کھولا اور باہر کچی سڑک پر نکل آئی۔ ایک چھوٹا سا اٹیچی کیس اس کے دائیں ہاتھ میں جھولتا تھا۔ اس میں راستے کا پورا نقشہ موجود تھا۔ نقشہ جو اب بے کار ہو چکا تھا۔ اس نے طے کیا تھا کہ وہ اس نقشہ پرنگاہ نہ ڈالے گی۔ بس ایک سمت کا احساس صحیح ہونا چاہیے۔ راستوں کا کیا ...