جہاں سانسیں نہیں چلتیں وہاں کیا چل رہا ہے
جہاں سانسیں نہیں چلتیں وہاں کیا چل رہا ہے بہشت خاک میں اے رفتگاں کیا چل رہا ہے پرانے دکھ نئے کپڑے پہن کر آ گئے ہیں یہ اپنے شہر میں آزردگاں کیا چل رہا ہے یہ جن کے اشک میری جان کو آئے ہوئے ہیں میں ان سے پوچھ بیٹھا تھا میاں کیا چل رہا ہے ہمارا بھوک نے منہ بھر دیا ہے گالیوں ...