بابا لوگ
’’بابا لوگ سب کمرے میں آ جاؤ— ام تم کو کہانی سنائے گا!‘‘ پھر بابالوگ یہ سنتے ہی کمرے میں آ گئے اور بڈھ٘ے انکل کے مونڈھے کو یوں گھیر لیا، جیسے اکمس کی ننھی ننھی موم بتیاں ہوں جوبڑ ے سے کیک کے چاروں طرف استادہ کردی گئی ہوں۔ بڈھ٘ے انکل نے ایک بار نگاہ اٹھا کر ساتوں بچ٘وں کا جائزہ ...