Geetanjali Rai

گیتانجلی رائے

گیتانجلی رائے کی نظم

    دوسرا کپ

    میرے لیے تمہارا پیار بالکل ویسا تھا جیسے چائے کے آخری گھونٹ میں دوسرے کپ کی طلب دوسرا کپ جس کی قسمت میں اکثر لکھا ہوتا ہے میز کے کنارے پڑے پڑے ٹھنڈا ہونا خیر یہی فرق ہے انسان اور چائے میں کہ انسان کو پہلی محبت میں ہی دوسرے کپ والی بے رخی مل جاتی کبھی

    مزید پڑھیے

    نفرت

    جو لوگ تم سے نفرت کرتے ہوں گے اب کچھ تو کرتے ہی ہوں گے آخر کس بات پہ نفرت کرتے ہوں گے بہت ڈھونڈھی ہے میں نے بھی وہ ایک بات یا وہ ساری باتیں جو میرے دل میں بھی نفرت پیدا کر دیں زیادہ نہیں بس اتنی کہ میں سکون سے جی سکوں دو ایک نکیلے عیب جن سے کھرچ دوں تمہاری تصویر ان آنکھوں سے اور چین ...

    مزید پڑھیے

    تم آؤ گے

    میں نے پوچھا تھا ستاروں سے اور اس پیلے گلاب کی پنکھڑیوں سے بھی ان کا سب کا ماننا تھا کہ وہ ہوا کا جھونکا سچ کہہ رہا تھا کہ تم آؤ گے پھر میں نے باقی سب سے بھی پوچھا وہ نیم کا درخت اس میں رہنے والی وہ چڑیا اس کے ساتھ کھیلنے والی نرم دھوپ اور ٹہنیوں میں چھپنے والا چاند ایک ایک کر سب سے ...

    مزید پڑھیے

    کرایہ دار

    ارے آؤ بے فکر ہو کے آؤ میری زندگی میں گھبراؤ نہیں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوگی تم سے آؤ تو دراصل یہاں کچھ باقی ہی نہیں ٹوٹنے کو ہاں کچھ پرانے خوابوں کی کرچیں ہیں تمہارے آنے تک صاف ہو جائیں گی اس کے بعد جو ہوگا سب تمہارا ہی ہوگا جاتے وقت جو کچھ سلامت بچے لے جانا خوابوں کی کرچیں گر رہ ...

    مزید پڑھیے

    میں کیسے بھولوں وہ راتیں

    میں کیسے بھولوں وہ راتیں ایک رستہ چاند بناتا تھا جو خوابوں تک لے جاتا تھا ہم گھنٹوں کرتے تھے باتیں میں کیسے بھولوں وہ راتیں ننھے تاروں کے ساتھ کبھی جب آنکھ‌ مچولی کرتے تھے کچھ ہنستے تھے کچھ چڑھتے تھے کچھ باتیں بھولی کرتے تھے دیکھیں تھیں ہم نے ساتھ کئی ننھے تاروں کی باراتیں میں ...

    مزید پڑھیے

    ندی

    میں ندی ہوں اور مجھے فخر ہے اس بات کا کہ میں ندی ہوں چلتے رہنا میری عادت ہے اپنے راستے خود بنانا آتا ہے مجھے اور اچھا بھی لگتا ہے میں نہیں چاہتی کہ کوئی ایک دائرہ کھینچ کے بتا دے مجھے کہ اب تا عمر مجھے یہیں رہنا ہے ایک چھوٹا سا گول سا محفوظ دائرہ جہاں نا مجھے پتھروں سے ٹکرانا ...

    مزید پڑھیے

    اتوار کی دوپہر

    اتوار کی دوپہر تو ہمیشہ ہی اچھی ہوتی ہے بالکل تمہاری طرح بے فکر بے پرواہ آزاد میں نے بھی ہمیشہ اسے اپنے ہی طریقے سے بتایا ہے پر جانے کیوں کچھ عرصے سے جب بھی یہ سکون بھرا وقت اپنے ساتھ بتانے کی کوشش کی تم دور دراز کے وقتوں سے نکل کے چپ چاپ میرے قریب بیٹھ جاتے ہو میرے ہاتھوں کی کھلی ...

    مزید پڑھیے

    صبحوں جیسے لوگ

    صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا لگتا ہے کہ بہت الگ ہیں باقی لوگوں سے لیکن امیدوں کے باعث وہ لوگ بھی اکثر ایک عرصے بعد کسی عام دن کی طرح ڈھل کے ناامیدی کی لمبی رات بن جاتے ہیں ان سے بہتر تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو خاموش شاموں کی طرح امیدیں نہیں مگر سکون ضرور دیتے ہیں تم آئے تو تھے ایک ...

    مزید پڑھیے

    ایک عام واقعہ

    مجھے نا سمجھنے والے کچھ نا سمجھنے والے اکثر ملتے ہیں اور آگے بھی ملتے رہیں گے دیکھو تمہارے ہونے نا ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں آیا ان کی بے رخی اکثر تمہاری شکل لے لیتی ہے اور مجھے تمہاری کمی کا ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کاش تمہیں بھی کچھ ایسے پاگل لوگ ملیں جو تمہیں سمجھنے کی ضد میں ...

    مزید پڑھیے

    سوال

    جب میں نے کہا تھا تم سے کے مجھے تم سے محبت نہیں اور ایک گہری سانس لی تھی تم نے وہ کوئی بیان نہیں بلکہ ایک سوال تھا جواب تھی وہی گہری سانس

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2