Gauhar Usmani

گوہر عثمانی

گوہر عثمانی کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    کبھی شادماں کبھی پر الم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    کبھی شادماں کبھی پر الم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ کرم کے روپ میں اک ستم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی عہد رسم و رہ وفا وہ دل و نظر کا معاملہ مجھے یاد ہے مرے محترم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی غنچہ غنچہ و گل بہ گل وہی رخ بہ رخ وہی دل بہ دل کبھی تھے چمن کی بہار ہم تمہیں یاد ہو ہو کہ ...

    مزید پڑھیے

    مزاج مستقل دینا شعور معتبر دینا

    مزاج مستقل دینا شعور معتبر دینا جھکا پائے نہ جس کو وقت کا طوفاں وہ سر دینا مجھے عمر خضر دینا کہ عمر مختصر دینا مرے افکار لیکن زندۂ جاوید کر دینا جو اٹھے سمت ماضی وہ نظر میرا نہیں حاصل پس دیوار مستقبل جو دیکھے وہ نظر دینا مجاہد جنگ کے میداں کو جائے جس طرح گھر سے یہ منظر ذہن میں ...

    مزید پڑھیے

    خواب تیرے ہیں یہ خوابوں کا نگر تیرا ہے

    خواب تیرے ہیں یہ خوابوں کا نگر تیرا ہے ذکر انفاس میں ہر شام و سحر تیرا ہے جلوہ ہر گام سر راہ گزر تیرا ہے آنکھ میری ہے مگر حسن نظر تیرا ہے بے ارادہ جو اٹھے ہیں وہ قدم میرے ہیں بے محابا جو گزرتا ہے سفر تیرا ہے میری بے ربط دعاؤں کو رسائی دے دے لفظ میرے ہیں مگر باب اثر تیرا ہے زندگی ...

    مزید پڑھیے

    بجز خیال غم محبت کوئی مرا ہم سفر نہیں ہے

    بجز خیال غم محبت کوئی مرا ہم سفر نہیں ہے میں اب وہاں سے گزر رہا ہوں جہاں کسی کا گزر نہیں ہے الم بھی کب ساتھ چھوڑ جائے کسی کو اس کی خبر نہیں ہے بہار تو پھر بہار ٹھہری خزاں بھی اب معتبر نہیں ہے فضائیں نکہت میں ڈھل رہی ہیں وفا کا اقرار ہو رہا ہے خود اپنے جلووں میں وہ بھی گم ہیں ہمیں ...

    مزید پڑھیے

    دل میں رہنا کبھی خوابوں کے نگر میں رہنا

    دل میں رہنا کبھی خوابوں کے نگر میں رہنا تم جہاں رہنا محبت کے سفر میں رہنا خیر مقدم کے لئے آؤں گا میں بھی اک دن تم ابھی سلسلۂ شام و سحر میں رہنا وقت سمتوں کے تعین کو بدل سکتا ہے تم مرے ساتھ محبت کے سفر میں رہنا معجزہ یہ بھی ہے اس دور کے فنکاروں کا آگ سے کھیلنا اور موم کے گھر میں ...

    مزید پڑھیے

تمام