Bubbles Hora Saba

ببلس ھورہ صبا

ببلس ھورہ صبا کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    بے قراری دل مضطر کی بڑھائی ہم نے

    بے قراری دل مضطر کی بڑھائی ہم نے آج پھر تم سے کوئی آس لگائی ہم نے مشکلیں راہ وفا میں بھی بنائیں آساں رسم الفت تو بہ ہر طور نبھائی ہم نے شاید آ جاؤ کسی روز کبھی لوٹ کے تم بس اسی آس میں ہر راہ سجائی ہم نے تم کبھی تھے نہ ہمارے نہ کبھی ہو گے صنم یہ سمجھنے میں بہت دیر لگائی ہم نے ہائے ...

    مزید پڑھیے

    سوز فراق دل میں چھپائے ہوئے ہیں ہم

    سوز فراق دل میں چھپائے ہوئے ہیں ہم اور لب پہ اک سکوت سجائے ہوئے ہیں ہم جو آشنا نہیں ہیں محبت کی آنچ سے کیوں آس ان سے پھر بھی لگائے ہوئے ہیں ہم شعلے جو بجھ چکے ہیں انہیں تم ہوا نہ دو دل میں ہی ایک آگ لگائے ہوئے ہیں ہم توبہ رے ان کی سنگ دلی اور شوق دید کیا خوب حال اپنا بنائے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    جس نے جانا جہاں تماشا ہے

    جس نے جانا جہاں تماشا ہے اس کی ٹھوکر میں یہ زمانہ ہے بے غرض ہار جیت سے جو ہو زندگی اس کی فاتحانہ ہے فکر جو خود گرفت میں رکھے اس کا انداز شاعرانہ ہے گرم رکھتا ہے جو خودی اپنی بے نیازی سے وہ شناسا ہے دو ہی پل کا ہے کھیل سارا صباؔ بعد میں خاک سب کو ہونا ہے

    مزید پڑھیے

    بے رخی نے اس کی کیسا یہ اشارا کر دیا

    بے رخی نے اس کی کیسا یہ اشارا کر دیا وقت سے پہلے قیامت کا نظارا کر دیا لاکھ کہنے پر بھی اس نے رخ پہ رکھا تھا نقاب اک جھلک کی آرزو کو ناگوارا کر دیا چل پڑے دامن جھٹک کر ہم کو پیچھے چھوڑ کر تنہا آغاز سفر پر کیوں دوبارہ کر دیا خود ہی لو امید کی اس نے جگائی اور پھر توڑ کر امید خود ہی ...

    مزید پڑھیے

    مری زندگی ہے تنہا تمہیں کچھ اثر تو ہوتا

    مری زندگی ہے تنہا تمہیں کچھ اثر تو ہوتا کوئی دوست تم سا ہوتا کوئی ہم سفر تو ہوتا یہ تمام سائے اپنے چلوں کب تلک سمیٹے کوئی ہم نشیں تو ہوتا کوئی چارہ گر تو ہوتا کبھی کچھ گمان ہوتا مجھے منزلوں کا اپنی جسے اپنا ہم نے سمجھا وہی راہبر تو ہوتا میں کہاں سے لاؤں قسمت جو بنوں تمہارے ...

    مزید پڑھیے

تمام