Asim Wasti

عاصم واسطی

ابوظہبی میں مقیم معروف شاعر، نامور ادیب وشاعر شوکت واسطی کے فرزند

Well-known poet based in Abhu Dhabi, son of prominent author and poet Shaukat Wasti

عاصم واسطی کے تمام مواد

21 غزل (Ghazal)

    دامن گل میں کہیں خار چھپا دیکھتے ہیں

    دامن گل میں کہیں خار چھپا دیکھتے ہیں آپ اچھا نہیں کرتے کہ برا دیکھتے ہیں ہم سے وہ پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہے اور ہم جس طرف آنکھ اٹھاتے ہیں خدا دیکھتے ہیں کچھ نہیں ہے کہ جو ہے وہ بھی نہیں ہے موجود ہم جو یوں محو تماشا ہیں تو کیا دیکھتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ وہ شخص ہے خوشبو جیسا ساتھ ...

    مزید پڑھیے

    دیا نہیں ہے مجھے چھپ چھپا کے رونے تک

    دیا نہیں ہے مجھے چھپ چھپا کے رونے تک نظر میں اس نے رکھے میرے گھر کے کونے تک میں کیا بتاؤں کہ بیتے ہیں کیا کڑے موسم شدید کرب سے گزرا ہوں سنگ ہونے تک وہ روشنی کی طرح تیز تیز چلتا ہے گزر نہ جائے کہیں آنکھ میں سمونے تک کوئی کرے گا نہیں دیکھ بھال پھولوں کی سب اہتمام بہاراں ہے بیج ...

    مزید پڑھیے

    ہے مستقل یہی احساس کچھ کمی سی ہے

    ہے مستقل یہی احساس کچھ کمی سی ہے تلاش میں ہے نظر دل میں بیکلی سی ہے کسی بھی کام میں لگتا نہیں ہے دل میرا بڑے دنوں سے طبیعت بجھی بجھی سی ہے بڑی عجیب اداسی ہے مسکراتا ہوں جو آج کل مری حالت ہے شاعری سی ہے گزر رہے ہیں شب و روز بے سبب میرے یہ زندگی تو نہیں صرف زندگی سی ہے تھکی تو ایک ...

    مزید پڑھیے

    مکاں سے دور کہیں لا مکاں سے ہوتا ہے

    مکاں سے دور کہیں لا مکاں سے ہوتا ہے سفر شروع یقیں کا گماں سے ہوتا ہے وہیں کہیں نظر آتا ہے آپ کا چہرہ طلوع چاند فلک پر جہاں سے ہوتا ہے ہم اپنے باغ کے پھولوں کو نوچ ڈالتے ہیں جب اختلاف کوئی باغباں سے ہوتا ہے مجھے خبر ہی نہیں تھی کہ عشق کا آغاز اب ابتدا سے نہیں درمیاں سے ہوتا ...

    مزید پڑھیے

    ہونٹوں کو پھول آنکھ کو بادہ نہیں کہا

    ہونٹوں کو پھول آنکھ کو بادہ نہیں کہا تجھ کو تری ادا سے زیادہ نہیں کہا برتا گیا ہوں صرف کسی سیر کی طرح تونے مجھے سفر کا ارادہ نہیں کہا کہتا تو ہوں تجھے میں گل خوش نما مگر خوش رنگ موسموں کا لبادہ نہیں کہا رہتے ہیں صرف تنگ نظر لوگ جس جگہ اس شہر بیکراں کو کشادہ نہیں کہا باندھا ہر ...

    مزید پڑھیے

تمام