Adam Sher

آدم شیر

نوجوان پاکستانی افسانہ نگاروں میں ممتاز۔

Prominent among the new generation short story writers from Pakistani.

آدم شیر کے تمام مواد

6 افسانہ (Story)

    عالم تمثال

    وہ، جس کے کئی نام ہیں ، ایک رات پلنگ پر چت لیٹا زیرو واٹ کے بلب کی پیلی مدھم روشنی میں چھت کو سوچیلی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ اُسے کئی تصویریں دکھائی دے رہی تھیں جو اُس نے کبھی بنائی تھیں اور چند ایسی بھی نگاہوں میں پھر رہی تھیں جو اس نے نہیں بنائی تھیں۔ یہ کیفیت پہلے بھی طاری ہو ...

    مزید پڑھیے

    ہیولا

    یہ کہانی ہے ایک خرادیے کی جو رام کے بیٹے سے منسوب شہرکا باسی تھا۔ وہ اس شہر کی عظمت کے گیت گاتا تھا جو ہمیشہ سے راج گڑھ رہا ہے، راجہ چاہے کوئی ہو۔ افغان ہو یا ترک، سکھ ہو کہ ہندو، گورے اور بھورے، کوئی بھی اسے نظر انداز نہیں کر سکا ۔ اس کے ایک کنارے وہ بادشاہ منوں مٹی تلے خاموش ہے جس ...

    مزید پڑھیے

    اک چپ سو دکھ

    (یہ افسانہ صائمہ شاہ کی نذر ہے جن سے مکالمہ اس افسانے کا محرک بنا) ایک وقت آتا ہے جب کچھ بھی ٹھیک ٹھیک یاد نہیں رہتا اگرچہ کچھ نہ کچھ ہمیشہ یاد رہتا ہے اور وہ وقت مجھے ہمیشہ یاد رہا جب اس نے مجھ سے کلام کیا تھا۔ یہ ایک تپتے دن کی تپش بھری شام تھی اور میں اس قہوہ خانے میں تھا جہاں ...

    مزید پڑھیے

    ارتعاش

    صبح اُٹھنا اور کاموں کی طویل فہرست جو اُس کی پیشانی پر ہوش سنبھالنے کے بعدنقش کر دی گئی، دیکھنا اور جُٹ جانا اِس قدر بھاری پڑا کہ چڑچڑاپن اُس کی ذات کا حصہ بن گیا جو کئی عارضوں کا نتیجہ ہے اور جس سے کئی بیماریاں وجود بھی پاتی ہیں ۔ ایک اذیتِ مسلسل یہ ہے کہ جن کے لیے خود سے نظر ...

    مزید پڑھیے

    انسان نما

    رفیق پڑھائی مکمل کر کے نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا لیکن کہیں بات نہ بنی۔ جہاں امید نظر آتی وہاں تنخواہ اتنی کم بتائی جاتی کہ وہ صحیح طرح کوشش بھی نہ کرتا۔ رفیق کے والد نے، جو پرچون فروش تھے، ایک سال بیٹے کی نوکری لگنے کا انتظار کیا اور دوسرے برس کے آغاز میں ہی رفیق کو ...

    مزید پڑھیے

تمام