اشلوک

گیان بلندی کا کشٹ ہے
اس لئے آسانی سے نہیں ملتا
یہ اور بات ہے
کہ تھوڑی دیر کی بارش میں
ان گنت برساتی گڑھے
آسمان کا عکس کھینچ کر اتراتے ہیں
اور گہرے سمندر پہ ہنستے ہیں