ااپنی روح کی تربیت کیجیے

فرض کیجئے، ا آپ چائے کا کپ اپنے  ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور ایسے میں کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے ،  تو کیا ہوتا ہے؟؟؟

 آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔      اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی؟؟؟ تو آپ کا جواب ہوگا،  کیوں کہ فلاں نے مجھے دھکا دیا ۔۔۔

تو جناب یہ تھا آپ کا غلط جواب۔۔۔

درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی، اسی لئے چھلکی  ۔ اگر اسی کپ میں  کوئی اور  چیز ہوتی ، مثلاً شراب ،  خون ،      پیٹرول ، یا ایسی کوئی بھی  چیز  تو یقیناً وہی چھلکتی ۔

تو آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا ، جو اس میں ہے۔     اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں     ،لوگوں کے رویوں سے    ، تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے     آپ کا اصل  روپ اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔

تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؟ ؟ ؟

صبر     ،خاموشی،     شکر گزاری،     روا داری  ،   سکون   ،  انسانیت،     وقار

یا

غصہ،     کڑواہٹ،     جنون،     حسد ،    نفرت ،    حقارت

چن لیجئے کہ آپ کو اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے    

فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے