عکس سراپا ڈھونڈ رہے ہیں

عکس سراپا ڈھونڈ رہے ہیں
ایک تھا چہرہ ڈھونڈ رہے ہیں


اپنی منزل گم ہے لیکن
اس کا رستہ ڈھونڈ رہے ہیں


ایک جہاں تھا ڈوب گیا ہے
ایک زمانہ ڈھونڈ رہے ہیں


ایک پرندہ قید تھا اس میں
خالی پنجرہ ڈھونڈ رہے ہیں


روزی نے کب پورا چھوڑا
خود کو آدھا ڈھونڈ رہے ہیں


تو بچھڑا ہے تجھ کو عاشقؔ
لحظہ لحظہ ڈھونڈ رہے ہیں