آخری نشانی

تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔

"کتے کی وجہ سے"۔

کتے کی وجہ سے؟؟؟ میں نے حیران ہو کر کہا

ہاں! کتے کی وجہ سے۔

میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کے لیے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا ،  کتا  بیچیے گا   کیا؟؟ میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔

شاواشے... پھر؟؟

پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی... اُسے وہ بہت پسند تھا۔

ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں، اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گئے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔

ارے واہ... پھر؟

پھر ایک دن کتا مر گیا۔

میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ مر چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟

"ہرگز نہیں... میں تو تصور بھی نہیں کر سکتی"۔ بیوی نے انکار کر کے مجھے تسلی دی۔

کیوں؟؟

"تم مرحوم کی آخری نشانی ہو ناں" بیگم نے جھٹ سے جواب دیا