ایسی شدید روشنی میں جل مروں گا میں

ایسی شدید روشنی میں جل مروں گا میں
اتنے حسین شخص کو کیسے سہوں گا میں


مجھ سے مرا وجود تو ثابت نہیں ہوا
تو آنکھ بھر کے دیکھ لے ہونے لگوں گا میں


میں میکدے سے دور ہوں پر دائرے میں ہوں
زندہ رہا تو تیرے گلے آ لگوں گا میں


میں وہ عجیب شخص ہوں کہ چند روز تک
پاگل نہ کر سکا تو اسے مار دوں گا میں