ابر ہے ابر ہے شراب شراب

ابر ہے ابر ہے شراب شراب
ساقیا ساقیا شتاب شتاب


نامہ لکھتا ہوں اور کہے ہے شوق
قاصدا قاصدا جواب جواب


یار بن اپنی زندگی اے خضر
موت ہے موت ہے عذاب عذاب


یہ رضاؔ نے غزل کہی اس کا
شاعراں شاعراں جواب جواب