آؤ مل کر کھیلیں کھو کھو
بندر بولا ساتھی آؤ
ہم سب مل کر کھیلیں کھو کھو
لیکن چوہیا کچھ نہ بولی
چپکے چپکے کھیلے گولی
بارہ سنگھے کا کہنا ہے
کرکٹ سب سے کھیل اچھا ہے
گیدڑ بھی ہو گیا نکھٹو
چھوڑ پڑھائی کھیلے لٹو
بھالو کی مضبوط ہے ہڈی
روز کھیلتا خوب کبڈی
ہاتھی اپنا نام ہے کرتا
ہے مسٹر خرگوش کا کہنا
دوڑ بھاگ کا کھیل ہے اچھا
بلی نے جب کھایا انڈا
وہ لے آئی گلی ڈنڈا
سارے مل کر کھیل رہے تھے
اتنے میں ان کے پیچھے سے
شیر جب آیا ان کے آگے
سب اپنی دم دبا کے بھاگے