آج کی تازہ خبر

آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
کوئی بے پر کی نہیں کوئی بے سر کی نہیں ہے یہ پر تازہ خبر
آج اک تازہ خبر آئی ہے انبالے سے
لاش اک ہاتھی کی نکلی ہے کسی نالے سے
ڈاکٹر دیکھ کے بولا یہ اسے آلے سے
یہ مرا زہر سے نا قتل ہوا بھالے سے
مر گیا بھوک میں یہ کھا کے کہیں کچی مٹر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
اک کباڑی سے مجھے مل گیا جادو کا چراغ
رات دن خرچ کیا کرتا ہوں اس پر میں دماغ
سوچتا ہوں کہ مصیبت کو ملے دل کو فراغ
لیکن اب تک نہ ملا کوئی خزانے کا سراغ
لوگ کہتے ہیں عمل میں ہے ترے دم کی کسر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
بمبئی بھاگا تھا اک لڑکا جو اپنے گھر سے
جیب خالی تھی نہ تھے اس میں نئے دس پیسے
شکل ٹی ٹی کی یکایک جو نظر آئی اسے
آخرش کود پڑا چلتی ہوئی گاڑی سے
بے ٹکٹ ختم ہوا منزل ہستی کا سفر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر