تم بھٹک جاؤ تو کچھ ذوق سفر آ جائے گا
تم بھٹک جاؤ تو کچھ ذوق سفر آ جائے گا مختلف رستوں پہ چلنے کا ہنر آ جائے گا میں خلا میں دیکھتا رہتا ہوں اس امید پر ایک دن مجھ کو اچانک تو نظر آ جائے گا تیز اتنا ہی اگر چلنا ہے تنہا جاؤ تم بات پوری بھی نہ ہوگی اور گھر آ جائے گا یہ مکاں گرتا ہوا جب چھوڑ جائیں گے مکیں اک پرندہ ...