شاعری

گونگوں کو زبان کس نے دی ہے

گونگوں کو زبان کس نے دی ہے آخر یہ اذان کس نے دی ہے رکھا ہے روا یہ ظلم کس نے ظالم کو امان کس نے دی ہے پھولوں کو اسیر کس نے رکھا خوشیوں کو اڑان کس نے دی ہے منشور ہوا لکھا ہے کس نے مٹی کو اٹھان کس نے دی ہے اس دشت میں جیت کس کی ٹھہری اس جنگ میں جان کس نے دی ہے مقروض ہوئی ہیں میری ...

مزید پڑھیے

سفر بھی جبر ہے ناچار کرنا پڑتا ہے

سفر بھی جبر ہے ناچار کرنا پڑتا ہے عدو کو قافلہ سالار کرنا پڑتا ہے گلے میں ڈالنی پڑتی ہیں دھجیاں اپنی اور اپنی دھول کو دستار کرنا پڑتا ہے بنانا پڑتا ہے سوچوں میں اک محل اور پھر خود اپنے ہاتھ سے مسمار کرنا پڑتا ہے نجانے کون سی مجبوریاں ہیں جن کے لیے خود اپنی ذات سے انکار کرنا ...

مزید پڑھیے

خود کو کسی کی راہگزر کس لیے کریں

خود کو کسی کی راہگزر کس لیے کریں تو ہم سفر نہیں تو سفر کس لیے کریں جب تو نے ہی نگاہ میں رکھا نہیں ہمیں اب اور کسی کے ذہن میں گھر کس لیے کریں کیوں تجھ کو یاد کر کے گنوائیں حسین شام پلکوں کو تیرے نام پہ تر کس لیے کریں منسوب جاں ہو اور کوئی پیکر خیال کر سکتے ہیں یہ کام مگر کس لیے ...

مزید پڑھیے

کبھی کبھار بھی کب سائباں کسی نے دیا

کبھی کبھار بھی کب سائباں کسی نے دیا نہ ہاتھ سر پہ بجز آسماں کسی نے دیا نثار میں تری یادوں کی چھتریوں پہ نثار نہ اس طرح کا کبھی سائباں کسی نے دیا ہمارے پاؤں بھی اپنے نہیں ہیں اور سر بھی زمیں کہیں سے ملی آسماں کسی نے دیا بکا تھا کل بھی تو اک ذہن چند سکوں میں سند کسی کو ملی امتحاں ...

مزید پڑھیے

کرشمہ سازئ دل دیکھتا ہوں

کرشمہ سازئ دل دیکھتا ہوں تمہیں اپنے مقابل دیکھتا ہوں جہاں منزل کا امکاں ہی نہیں ہے وہاں آثار منزل دیکھتا ہوں صدا دی تو نے کیا جانے کہاں سے مگر میں جانب دل دیکھتا ہوں کہاں کا رہنما اور کیسی راہیں جدھر بڑھتا ہوں منزل دیکھتا ہوں اشارا ہے ترا طوفاں کی جانب مگر میں ہوں کہ ساحل ...

مزید پڑھیے

یوں ہی بیٹھے رہو بس درد دل سے بے خبر ہو کر

یوں ہی بیٹھے رہو بس درد دل سے بے خبر ہو کر بنو کیوں چارہ گر تم کیا کرو گے چارہ گر ہو کر دکھا دے ایک دن اے حسن رنگیں جلوہ گر ہو کر وہ نظارہ جو ان آنکھوں میں رہ جائے نظر ہو کر دل سوز آشنا کے جلوے تھے جو منتشر ہو کر فضائے دہر میں چمکا کئے برق و شرر ہو کر وہی جلوے جو اک دن دامن دل سے ...

مزید پڑھیے

نگاہ لطف مت اٹھ خوگر آلام رہنے دے

نگاہ لطف مت اٹھ خوگر آلام رہنے دے ہمیں ناکام رہنا ہے ہمیں ناکام رہنے دے کسی معصوم پر بیداد کا الزام کیا معنی یہ وحشت خیز باتیں عشق بد انجام رہنے دے ابھی رہنے دے دل میں شوق شوریدہ کے ہنگامے ابھی سر میں محبت کا جنون خام رہنے دے ابھی رہنے دے کچھ دن لطف نغمہ مستیٔ صہبا ابھی یہ ساز ...

مزید پڑھیے

دل خوں گشتۂ جفا پہ کہیں (ردیف .. ے)

دل خوں گشتۂ جفا پہ کہیں اب کرم بھی گراں نہ ہو جائے تیرے بیمار کا خدا حافظ نذر چارہ گراں نہ ہو جائے عشق کیا کیا نہ آفتیں ڈھائے حسن گر مہرباں نہ ہو جائے مے کے آگے غموں کا کوہ گراں ایک پل میں دھواں نہ ہو جائے پھر مجازؔ ان دنوں یہ خطرہ ہے دل ہلاک بتاں نہ ہو جائے

مزید پڑھیے

پرتو ساغر صہبا کیا تھا

پرتو ساغر صہبا کیا تھا رات اک حشر سا برپا کیا تھا کیوں جوانی کی مجھے یاد آئی میں نے اک خواب سا دیکھا کیا تھا حسن کی آنکھ بھی نمناک ہوئی عشق کو آپ نے سمجھا کیا تھا عشق نے آنکھ جھکا لی ورنہ حسن اور حسن کا پردا کیا تھا کیوں مجازؔ آپ نے ساغر توڑا آج یہ شہر میں چرچا کیا تھا

مزید پڑھیے

نہ ہم آہنگ مسیحا نہ حریف جبریل

نہ ہم آہنگ مسیحا نہ حریف جبریل تیرا شاعر کہ ہے زندانی گیسوئے جمیل کس کی آنکھوں میں یہ غلطاں ہے جوانی کی شراب کھول دی آہ یہ کس نے مے گلگوں کی سبیل کس طرف جائے کہاں جائے بتا دو کوئی زلف پر خم کا گرفتار نگاہوں کا قتیل عالم یاس میں کیا چیز ہے اک ساغر مے دشت ظلمات میں جس طرح خضر کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3872 سے 4657